Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہبازشریف کا مدرز ڈے پر خصوصی پیغام

حمزہ شہباز کہا کہ وہ دل کی اتھاہ گہرائیوں سے ہر ماں کی صحت اور سلامتی کے لئے دعا گو ہوں
شائع 08 مئ 2022 10:02am
حمزہ شہباز نے کہا کہ یہ ناچیز اپنی ماں کی دعاؤں سے ہی وزارت اعلی کے منصب پر ہے ___ فوٹو فائل
حمزہ شہباز نے کہا کہ یہ ناچیز اپنی ماں کی دعاؤں سے ہی وزارت اعلی کے منصب پر ہے ___ فوٹو فائل

لاہور: حمزہ شہبازنے مدرز ڈے پر خصوصی پیغام دیتے ہوئے کہا کہ ماں اللہ تعالٰی کی انمول نعمت ہے۔

آج نیوز کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب محمد حمزہ شہباز کا کہنا تھا کہ ماں جیسی عظیم ہستی سے اظہار محبت کے لئے ایک دن مخصوص نہیں کیا جاسکتا۔

ان کا کہناتھا کہ ماں سراپا محبت ہے، ماں اللہ تعالٰی کی انمول نعمت ہے، ماں سے محبت کے لئے ہر لمحہ اور 365 دن بھی کم ہیں۔

حمزہ شہباز نے کہا کہ یہ ناچیز اپنی ماں کی دعاؤں سے ہی وزارت اعلی کے منصب پر ہے۔

انہوں نے کہا کہ ساڑھے تین سال کے بعد قطر میں والدہ محترمہ سے ملاقات کی اور ان کے ساتھ وقت گزار، ہر ماں عظیم ہے، میں تمام ماؤں کو سلام پیش کرتا ہوں۔

ان کا مزید کہناتھا کہ میں وطن عزیز کے لئے جان کی قربانی پیش کرنے والے ہر شہید کی ماں کو بھی سلام پیش کرتا ہوں۔

حمزہ شہباز کہا کہ وہ دل کی اتھاہ گہرائیوں سے ہر ماں کی صحت اور سلامتی کے لئے دعا گو ہوں۔

پاکستان

Hamza Shehbaz