Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

فرح خان نے عطاء اللہ تارڑ کو 5 ارب روپے ہرجانے کا نوٹس بھیج دیا

نوٹس میں عطاء اللہ تارڑ سے 7 دن کے اندر میڈیا پر آکر معافی مانگنے اور الزامات واپس لینے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔
شائع 08 مئ 2022 09:14am

لاہور: سابق وزیراعظم عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی قریبی دوست فرح خان نے مسلم لیگ (ن) کے رہنماء عطاء اللہ تارڑ کو 5 ارب روپے ہرجانے کا نوٹس بھیج دیا، نوٹس میں 7 دن کے اندر میڈیا پر آکر معافی مانگنے اور الزامات واپس لینے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

فرح خان نے مسلم لیگ (ن) کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل عطااللہ تارڑ کو لیگل نوٹس بھیجوا دیا، قانونی نوٹس فرح خان نے اپنے وکیل اظہر صدیق ایڈووکیٹ کے ذریعے بھیجا ہے۔

عطاءاللہ تارڑ کو نوٹس فرخ خان پر پریس کانفرنس میں الزامات لگانے اور تضحیک آمیز انداز سے نام بگاڑنے پر بھیجا گیا۔

نوٹس میں عطاء اللہ تارڑ سے 7روز میں تحریری طور معافی مانگنے اور الزامات واپس لینے کا مطالبہ کیا گیا ہے اور کہا ہے کہ عطاءاللہ تارڑ میڈیا پر آکر معافی اور الزامات واپس لیں،معافی نہ مانگنے پر 5ارب ہرجانے کی قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی، قانونی نوٹس میں اخبارات اور ٹی وی کوریج کی نقول بھی لف ہیں۔

imran khan

lahore

Wife

Farah Khan

bushra bibi