Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

جو کرپشن پنجاب میں ہوئی اس کی مثال نہیں ملتی: وزیراعلی پنجاب حمزہ شہباز

وزیراعلی پنجاب حمزہ شہباز نے کہا ہے کہ ہٹ دھرمی اور میں نہ مانوں کا سلسلہ وفاق سے صوبے تک جاری ہے، ابھی تک ہم کابینہ...
شائع 07 مئ 2022 06:29pm
Photo: FILE
Photo: FILE

وزیراعلی پنجاب حمزہ شہباز نے کہا ہے کہ ہٹ دھرمی اور میں نہ مانوں کا سلسلہ وفاق سے صوبے تک جاری ہے، ابھی تک ہم کابینہ نہیں بناسکے، یہ خود کش بمبار بن کر سسٹم پر گرنا چاہتا ہے۔

فیصل آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلی پنجاب حمزہ شہباز نے کہا کہ معاملہ توشہ خانہ سے شروع ہوکر فرح گوگی تک پہنچا ہے، جو کرپشن پنجاب میں ہوئی اس کی مثال نہیں ملتی، ہم انتقام پر یقین نہیں رکھتے۔

انہوں نے کہا کہ عوام کی جیبوں پر ڈاکے کا حساب لینا ہماری ذمہ داری ہے، ہم اچھے پولیس افسران اور اچھے بیورکریٹس کو لائیں گے۔

وزیراعلی پنجاب نے کہا کہ جتنا بھی عرصہ ہے ہم تباہی کو صحیح کرنے کی کوشش کریں گے، کسی کو بھی سسٹم کو خراب کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ عمران نیازی کی آئین دشمنی کا مقابلہ کریں گے، ہم پاکستان کو قائد اعظم کا خوشحال پاکستان بنانے کیلئے دن رات ایک کریں گے۔

cm punjab

Faisalabad

Hamza Shehbaz