Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

وزیراعظم نے اشتر اوصاف علی کو اٹارنی جنرل تعینات کرنے کی منظوری دے دی

اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف نے ایڈووکیٹ اشتر اوصاف علی کو نیا اٹارنی جنرل پاکستان تعینات کرنے کی منظوری دے...
شائع 07 مئ 2022 03:14pm

اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف نے ایڈووکیٹ اشتر اوصاف علی کو نیا اٹارنی جنرل پاکستان تعینات کرنے کی منظوری دے دی۔

اشتر اوصاف خالد جاوید خان کی جگہ لے رہے ہیں جنہوں نے 9 اپریل کو پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کے جانے کے بعد استعفیٰ دے دیا تھا۔

اس سے قبل اشتر اوصاف علی 2015-16 کے دوران وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے قانون و انصاف رہ چکے ہیں اور پاکستان مسلم لیگ نواز کے دور میں اٹارنی جنرل بھی رہ چکے ہیں۔

انہوں نے مسلم لیگ ن کے دور میں 1998 سے 1999 اور 2012 سے 2013 تک دو مرتبہ پنجاب کے ایڈووکیٹ جنرل کے طور پر خدمات انجام دیں۔

اشتر اوصاف نے نے 2011 سے 2012 تک صوبے کے پراسیکیوٹر جنرل کے طور پر بھی خدمات انجام دیں۔

پاکستان

اسلام آباد

Attorney General

AGP