Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

بی آر ٹی کا نام عبدالستار ایدھی کے نام سے منسوب کردیا: شرجیل میمن

سندھ کے صوبائی وزیراطلاعات شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ کراچی کو تحفہ دینے جا رہے ہیں، 240 بسیں منگوائی ہیں جو جلد...
شائع 07 مئ 2022 02:04pm

سندھ کے صوبائی وزیراطلاعات شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ کراچی کو تحفہ دینے جا رہے ہیں، 240 بسیں منگوائی ہیں جو جلد کراچی پہنچ جائیں گی۔

کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شرجیل میمن نے کہا کہ ٹرانسپورٹ مسئلےکو ہنگامی بنیادوں پرحل کریں گے، ٹرانسپورٹ کےہرمنصوبےپرٹیگ لگے گا۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ کی ہدایات کےمطابق منصوبے کو مکمل کریں گے، 30 مئی تک سول اورالیکٹریکل کام مکمل کیا جائےگا۔

صوبائی وزیر اطلاعات نے کہا کہ ٹرانسپورٹ کے معاملے پر ہمیں تنقید کا نشانہ بنایا گیا، بی آرٹی کا نام عبدالستارایدھی کے نام سے منسوب کیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ گرین لائن وفاقی حکومت کی فنڈنگ سے بنی ہے۔

Information Minister

PPP

sindh

Sharjeel Memon