Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

سعودی عرب کا 163 حوثی باغیوں کو رہا کرنے کا اعلان

اتحادی افواج کے ترجمان بریگیڈئیر جنرل ترکی المالکی کے مطابق یہ اقدام پچھلے انسانی اقدامات کے تناظر میں آتا ہے۔
شائع 07 مئ 2022 11:31am
عرب اتحاد نے 6 مئی 2022 کو 163 حوثی قیدیوں کی رہائی مکمل کی۔  عرب میڈیا
عرب اتحاد نے 6 مئی 2022 کو 163 حوثی قیدیوں کی رہائی مکمل کی۔ عرب میڈیا

یمن کے حوثی باغیوں کے خلاف لڑنے والے سعودی زیرقیادت فوجی اتحاد نے کہا ہےکہ وہ باغی قیدیوں کی ایک کھیپ کو رہا کررہے ہیں۔

عرب میڈیا کے مطابق عرب اتحاد نے کہا کہ اس نے مملکت کے انسانی اقدام کے تحت 163 حوثی قیدیوں کو رہا کیا ہے۔

فوجی اتحاد نے بتایا کہ 108 قیدیوں کو یمن کے عبوری دارالحکومت عدن اور 9 قیدیوں کو دو الگ الگ پروازوں کے ذریعے حوثیوں کے زیر کنٹرول دارالحکومت صنعا پہنچایا گیا۔

مزید کہا گیا ہے کہ 37 قیدیوں کو “انسانی ہمدردی کی بنیاد پر” زمینی راستوں کے ذریعے یمن پہنچایا گیا اور اس حقیقت کو دیکھتے ہوئے کہ وہ ان علاقوں میں مقیم ہیں، جو سعودی عرب کی سرحدوں سے متصل ہیں۔

تاہم فوجی اتحاد نے اپنے بیان میں کہا کہ 9 غیر ملکی جنگجوؤں کو ان کے ممالک کے سفارت خانوں کے حوالے کیا گیا ہے۔

اتحاد نے بین الاقوامی کمیٹی آف ریڈ کراس (آئی سی آر سی) کا قیدیوں کی رہائی کو مربوط کرنے کی کوششوں پر شکریہ ادا کیا، اور اس بات کا اعادہ کیا کہ مملکت کے انسانی اقدام کا مقصد یمن میں امن کی کوششوں کی حمایت کرنا ہے۔

اس کے علاوہ عرب اتحاد نے گزشتہ ہفتے اعلان کیا تھا کہ وہ 163 حوثی قیدیوں کریں گے، جنہوں نے مملکت کے خلاف جنگی کارروائیوں میں حصہ لیا تھا۔

اتحادی افواج کے ترجمان بریگیڈئیر جنرل ترکی المالکی کے مطابق یہ اقدام پچھلے انسانی اقدامات کے تناظر میں آتا ہے۔

تاہم اس کا مقصد یمن میں بحران کو ختم کرنے کی کوششوں کی حمایت کرنا ہے۔

Yamen war

Saudi Arabia

Saudi Crown Prince

مشرق وسطیٰ