Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

شیخ رشید نے خونی لانگ مارچ کا بیان واپس نہ لیا تو گھر سے نہیں نکلنے دیں گے، رانا ثنا اللہ

وفاقی وزیرداخلہ کا کہناتھا کہ شہبازگل کی گاڑی کوحادثہ ہواتووہ ٹھیک تھے،عدالت پہنچے توہڈیاں ٹوٹی ہوئی تھیں۔
اپ ڈیٹ 07 مئ 2022 06:42pm
اسکرین گریب فوٹو
اسکرین گریب فوٹو

لاہور: وزیرداخلہ راناثنا اللہ نے کہا ہے کہ شیخ رشید نے خونی لانگ مارچ کا بیان واپس نہ لیا تو گھرسےنہیں نکلنے دیں گے۔

آج نیوز کے مطابق لاہور میں وفاقی وزیرداخلہ راناثنا اللہ نے میڈیا سےگفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ خونی لانگ مارچ ہوگا، لانگ مارچ پرامن ہونےکو یقینی بنائیں، اگرخونی لانگ مارچ ہواتوگھرسےنہیں نکلنےدوں گا۔

ان کا کہناتھا کہ آپ لوگوں کوآگ لگانےکی ترغیب دےرہےہیں، رواں سال الیکشن ہونا ہے،عوامی رابطہ مہم جاری ہے، مسلم لیگ ن ملک بھر میں بڑے جلسے کرے گی۔

راناثنا اللہ نے کہا کہ پنجاب حکومت سےسزامعطل ہونےپرنوازشریف باہرگئے، نوازشریف کےخلاف مقدمات میں اپیل دائرہوسکتی ہے اور وہ تمام مقدمات میں سرخرو ہوں گے۔

وفاقی وزیرداخلہ کا کہناتھا کہ شہبازگل کی گاڑی کوحادثہ ہواتووہ ٹھیک تھے،عدالت پہنچے توہڈیاں ٹوٹی ہوئی تھیں۔

PML N

PML N leader

Rana Sanaullah

lahore