Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

امریکی سیکریٹری خارجہ کا اپنے ہم منصب بلاول بھٹو سے ٹیلیفونک رابطہ، دو طرفہ تعلقات اور علاقائی صورتحال پر بات چیت

امریکا کے سیکریٹری خارجہ نے اپنے ہم منصب بلاول بھٹو زرداری کو فون کرکے انہیں وزارتِ خارجہ کا قلمدان سمبھالنے پر پبارکباد پیش کی۔
شائع 06 مئ 2022 09:30pm
انٹونی بلنکن سے امن، ترقی و سکیورٹی پر بات ہوئی۔  فوٹو — فائل
انٹونی بلنکن سے امن، ترقی و سکیورٹی پر بات ہوئی۔ فوٹو — فائل

دبئی: امریکی اسٹیٹ سیکریٹری انٹونی بلنکن نے وزیرخارجہ بلاول بھٹو کو ٹیلی فون کر کے وزارت خارجہ کا قلمدان سنبھالنے پر مبارکباد دی۔

ذرائع کے مطابق امریکا کے سیکریٹری خارجہ نے اپنے ہم منصب بلاول بھٹو زرداری کو فون کرکے انہیں وزارتِ خارجہ کا قلمدان سمبھالنے پر پبارکباد پیش کی جب کہ گفتگو میں دونوں رہنماؤں کے درمیان پاک امریکا تعلقات اور علاقائی صورتحال پر بھی بات ہوئی۔

اس ضمن میں وزیر خارجہ بلاول بھٹو کا کہنا ہے کہ انٹونی بلنکن سے امن، ترقی و سکیورٹی پر بات اور باہمی احترام پر مبنی تعلقات کی بنیاد پر آگے بڑھنے پر اتفاق ہوا ہے۔

foreign minister

dubai

US Secretary of State