Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

ملک میں امریکی ڈالر کی قدر ایک پھر آسمان کی بلندی پر جانے لگی

بینک دولت پاکستان کے مطابق جمعہ کے روز ڈالر 93 پیسے مہنگا ہوکر 186 روپے 63 پیسے پر بند ہوا ہے۔
شائع 06 مئ 2022 05:24pm
جمعہ کے روز ڈالر 93 پیسے مہنگا۔  فوٹو — فائل
جمعہ کے روز ڈالر 93 پیسے مہنگا۔ فوٹو — فائل

کراچی: ملکی تبادلہ منڈیوں میں عیدالفطر کے بعد امریکی ڈالر کی قدر میں اضافہ ہوا ہے۔

بینک دولت پاکستان کے مطابق جمعہ کے روز ڈالر 93 پیسے مہنگا ہوکر 186 روپے 63 پیسے پر بند ہوا ہے۔

عیدالفطر سے قبل 30 اپریل کو امریکی ڈالر کی قدر 185 روپے 69 پیسے ریکارڈ کی گئی تھی۔

State Bank Of pakistan

USDVPKR