Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

سوشل میڈیا پر غیراخلاقی ویڈیوز سے لوگوں کو بدنام کرنے والوں کیخلاف ایکشن کا فیصلہ

سوشل میڈیا پر غیراخلاقی مواد پھیلانے والوں کو گرفتارکریں گے، وزیراعظم شہبازشریف نے ہدایت کی ہے کہ ایسے مواد کوبرداشت نہ کیا جائے، وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ
شائع 06 مئ 2022 03:23pm

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے سوشل میڈیا پر غیراخلاقی ویڈیوز سے لوگوں کوبدنام کرنے والوں کیخلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ کرلیا۔

وفاقی وزیرداخلہ رانا ثناء اللہ نے سوشل میڈیا پر فحش اور غیراخلاقی ویڈیوز کیخلاف کریک ڈاؤن کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

وزیرداخلہ نے اپنے ٹوئٹ کہا کہ سوشل میڈیا پر غیراخلاقی مواد پھیلانے والوں کو گرفتارکریں گے، وزیراعظم شہبازشریف نے ہدایت کی ہے کہ ایسے مواد کوبرداشت نہ کیا جائے ۔

رانا ثناء اللہ نے کہا کہ سوشل میڈیا کو لوگوں کی پگڑیاں اچھالنے کلئےا استعمال نہیں ہونے دیں گے،ایسے واقعات کی روک تھام کرنی ہے جس میں ایسے مواد کوبلیک میلنگ کیلئے استعمال کیاجاتا ہے ، ایسی مجرمانہ سرگرمیوں میں ملوث عناصرسے آہنی ہاتھوں سے نمٹیں گے۔

وزیرداخلہ رانا ثناء اللہ کا مزید کہنا تھا کہ غیراخلاقی ویڈیوز اور تصاویرسمیت اس نوعیت کا گند پھیلانے والوں کا صفایا کریں گے،اس حوالے سے ایف آئی اے اور متعلقہ اداروں کو ہدایات جاری کردی ہیں ۔

socialmedia

Interior Minister

Federal govt

اسلام آباد

Rana Sanaullah