Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

تحریک انصاف آج میانوالی میں عوامی طاقت کا مظاہرہ کرے گی

سابق وزیراعظم اور چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان اپنے حلقہ انتخاب میانوالی میں آج شام 5بجے جلسہ عام سے خطاب کریں گے ۔
شائع 06 مئ 2022 11:13am

میانوالی: پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی ) آج میانوالی میں عوامی طاقت کا مظاہرہ کرے گی ۔

سابق وزیراعظم اور چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان اپنے حلقہ انتخاب میانوالی میں آج شام 5بجے جلسہ عام سے خطاب کریں گے ۔

میانوالی جلسہ عمران خان کی عوامی رابطہ مہم کے سلسلے میں ہو گا، جلسہ جنرل بس اسٹینڈ گراؤنڈ میں کیا جائے گا۔

جلسے میں عمران خان کے ساتھ پی ٹی آئی کی دیگر اہم شخصیات بھی شرکت کریں گی۔

پی ٹی آئی ذرائع کے مطابق جلسے کیلئے کینٹینر لگا کر 30 فٹ اونچا اسٹیج تیار کیاجارہا ہے ،24 کینٹینر لگا کر بنایا گیا اسٹیج 60 فٹ لمبا اور 20 فٹ چوڑا ہے جبکہ اسٹیج پر 200 کرسیاں لگائی جائیں گی ۔

پی ٹی آئی انتظامیہ کے مطابق جلسہ گاہ میں 60 ہزار کرسیاں لگائی جارہی ہیں جبکہ لاری اڈہ کے سامنے گراؤنڈ میں 2 لاکھ افراد کے جمع ہونے کی گنجائش ہے۔

imran khan

Mianwali

PTI jalsa

pti chairman