Aaj News

منگل, دسمبر 24, 2024  
21 Jumada Al-Akhirah 1446  

وزیراعظم کا بغیر پروٹوکول لاہور کے مختلف علاقوں کا دورہ، امن و امان اور صفائی کی صورتحال کا جائزہ

اس موقع پر وزیراعظم کا کہنا تھا کہ سابقہ حکومت و حکمرانوں کا عوام کی تکلیف سےکوئی سروکارنہیں تھا، غفلت اور کرپشن کی وجہ سےملک میں لوڈشیڈنگ ہے۔
شائع 05 مئ 2022 11:28pm
وزیراعظم کا بغیر پروٹوکول لاہور کے مختلف علاقوں کا دورہ۔  فوٹو — فائل
وزیراعظم کا بغیر پروٹوکول لاہور کے مختلف علاقوں کا دورہ۔ فوٹو — فائل

لاہور: وزیراعظم شہباز شریف نے بغیر پروٹوکول کے شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا جس دوران انہوں نے صفائی کی صورتحال کا بھی جائزہ لیا۔

شہبازشریف نے بغیرپروٹوکول کےلاہورکےمختلف علاقوں کادورہ کیا جہاں عوام نے وزیراعظم کو اپنے درمیان پا کر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے شیر شیر کے نعرے بھی لگائے۔

اس موقع پر وزیراعظم کا کہنا تھا کہ سابقہ حکومت و حکمرانوں کا عوام سے تعلق نہ ہونے کے برابر تھا، انہیں عوام کی تکلیف سےکوئی سروکارنہیں تھا، غفلت اور کرپشن کی وجہ سےملک میں لوڈشیڈنگ ہے۔

بعدِ ازاں وزیراعظم سابق رہنما ن لیگ مرحوم پرویز گھر بھی گئے جہاں انہوں نے شاہستہ پرویز ملک اور اہلِ خانہ سے ملاقات کی۔

اس سے قبل شہباز شریف سے رکنِ قومی اسمبلی سعد وسیم نے لاہور میں ملاقات کی جس میں موجودہ ملکی سیاسی صورتحال اور متعلقہ حلقے کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

lahore

PM Shehbaz Sharif