Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

پاکستان آکر تمام انکوائریز کا سامنا کروں گی: فرح خان

فرح خان نے کہا کہ میں ان کے لئے آسان ہدف ہوں،اس لئےمجھے پی ٹی آئی کے خلاف استعمال کیا جارہا ہے، حکومت نے ڈرامہ رچانے کے لئےمیرے نام کے ساتھ لفظ " گوگی" میں اضافہ کیا ہے۔
شائع 05 مئ 2022 07:10pm
فرح خان نے کہا کہ  مجھے پی ٹی آئی کے خلاف استعمال کیا جا رہا ہے۔  فوٹو — ٹوئٹر
فرح خان نے کہا کہ مجھے پی ٹی آئی کے خلاف استعمال کیا جا رہا ہے۔ فوٹو — ٹوئٹر

سابق وزیراعظم و چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران کی اہلیہ بشریٰ بیبی کی دوست فرح خان نے کہا کہ میں آسان ہدف ہوں اس لئے مجھے پی ٹی آئی کے خلاف استعمال کیا جا رہا ہے۔

ایک ٹوئٹ میں فرخ خان نے مریم اورنگزیب کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئےکہا کہ میں نے باربارکہا کہ پاکستان آکر تمام انکوائریزکاسامنا کروں گی، جبکہ وزیرداخلہ اور مریم اورنگزیب میری تلاش میں بیرون ملک جانےکو بے تاب ہیں، ان کے بیان میں کوئی بھی انتقام اور دھمکی کی بو سونگھ سکتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ میں ان کے لئے آسان ہدف ہوں،اس لئےمجھے پی ٹی آئی کے خلاف استعمال کیا جارہا ہے، حکومت نے ڈرامہ رچانے کے لئےمیرے نام کے ساتھ لفظ " گوگی" میں اضافہ کیا ہے۔

واضح رہے کہ حکومت نے فرح خان کو دبئی سے پاکستان واپس لانے کا فیصلہ کرتے ہوئے ان کے خلاف قانونی کارروائی کا آغاز کردیا ہے۔

Farah gogi