Aaj News

پیر, نومبر 04, 2024  
02 Jumada Al-Awwal 1446  

الیکشن کمیشن آرٹیکل 63 اے کے تحت منحرف ارکان کی نا اہلی کا فیصلہ کرے: بابر اعوان

بابر اعوان نے کہا کہ انصاف لائرز فورم کے ارکان کیس کی سماعت کے موقع پر الیکشن کمیشن موجود ہوں گے۔
شائع 05 مئ 2022 06:29pm
بابر اعوان نے کہا کہ الیکشن کمیشن اپنی آئینی ذمہ داری پوری کرنے کا پابند ہے۔  فوٹو — فائل
بابر اعوان نے کہا کہ الیکشن کمیشن اپنی آئینی ذمہ داری پوری کرنے کا پابند ہے۔ فوٹو — فائل

اسلام آباد: رہنما پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) بابر اعوان نے الیکشن کمیشن پاکستان (ای سی پی) کو آرٹیکل 63- اے کے تحت منحرف اراکین کی نا اہلی کا فیصلہ کرنے کا مطالبہ کردیا۔

پی ٹی آئی رہنماء ڈاکٹر بابر اعوان کی زیر صدارت انصاف لائرز فورم کا اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں تحریک انصاف کے رہنماء علی اعوان سمیت قانونی ماہرین نے شرکت کی۔ اجلاس میں آرٹیکل 63 - اے کے ریفرنس کے قانونی اور آئینی نکات کا جائزہ لیا گیا جبکہ اس حوالے سے انصاف لائنز فورم کے ارکان نے کل الیکشن کمیشن جانے کا فیصلہ کیا ہے۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے بابر اعوان کا کہنا تھا کہ انصاف لائرز فورم کے ارکان کیس کی سماعت کے موقع پر الیکشن کمیشن موجود ہوں گے، ای سی پی آرٹیکل 63 اے کے تحت منحرف اراکین کی نا اہلی کا فیصلہ کرے، انہوں نے جمہوریت کے چہرے پر داغ ڈالنے کی کوشش کی ہے۔

پی ٹی آئی رہنما نے مزید کہا کہ الیکشن کمیشن اپنی آئینی ذمہ داری ادا کرنے کا پابند ہے، پارٹی سے انحراف کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں ہیں، ای سی پی تاخیری حربے اختیار کرنے کے بجائے فوری نا اہلیت کا فیصلہ کرے۔

ECP

Article 63A