Aaj News

بدھ, دسمبر 18, 2024  
15 Jumada Al-Akhirah 1446  

شیخ رشید اور عمران خان ملک میں انتشار پھیلانا چاہتے ہیں: نوید قمر

ٹنڈومحمدخان: وفاقی وزیر تجارت سید نوید قمر نے کہا ہے کہ شیخ رشید...
شائع 05 مئ 2022 02:16pm
Photo: FILE
Photo: FILE

ٹنڈومحمدخان: وفاقی وزیر تجارت سید نوید قمر نے کہا ہے کہ شیخ رشید اور عمران خان ملک میں انتشار پھیلانا چاہتے ہیں، تاکہ فوج کی مداخلت ہو، آسانی سے انتخابات ہوجائیں۔

ٹنڈو محمد خان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نوید قمر نے کہا کہ عمران خان نےآئین کےساتھ کھلواڑ کیا، عمران خان اسلام آباد مارچ کر کےاپنا شوق پورا کرلیں۔

انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت کمزورنہیں،اپنی مدت پوری کرےگی۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ امریکی مراسلہ عمران خان کا ڈرامہ اور جھوٹ ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ عوام کوپتا لگ گیا ہےکہ امریکہ خط۔ ایک فلاپ ڈرامہ ہے۔

Federal govt

sindh

Hyderabad