Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

جدہ انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر پی آئی اے کی تمام فلائٹس حج ٹرمینل منتقل

جدہ انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر کئی روز سے غیر معمولی رش سے بچنے کیلئے سعودی حکام نے پی آئی اے کی تمام فلائٹس کو حج ٹرمینل منتقل کردیا جس کے بعد فلائٹس آپریشن مکمل طور پر بحال ہوجائے گا ۔
شائع 05 مئ 2022 09:51am

ریاض: جدہ انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر کئی روز سے غیر معمولی رش سے بچنے کیلئے سعودی حکام نے پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز( پی آئی اے) کی تمام فلائٹس کو حج ٹرمینل منتقل کردیا جس کے بعد فلائٹس آپریشن مکمل طور پر بحال ہوجائے گا۔

پاکستان سمیت دنیا کے دیگر ممالک کے سیکڑوں عمرہ زائرین فلائٹس کی منسوخی اور تاخیر کے علاوہ امیگریشن کاؤنٹر کی کمی کے باعث شدید مشکلات کاسامنا تھا، 2روز تک سیکڑ وں عمرہ زائرین ایئر پورٹ پر بے یارومددگار رہے۔

تاہم اب پی آئی اے اورسعودی حکام کے درمیان مذاکرات ہونے کے بعد پی آئی اے کی تمام پروازیں اولڈ ایئرپورٹ کی بجائے حج ٹرمینل سے پرواز بھریں گی۔

PIA

Riyadh

Flights