Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

جدہ ایئر پورٹ پر غیر معمولی رش کے باعث تمام بین الاقوامی پروازیں تاخیر کا شکار

سی ای او پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز نے جدہ ایئرپورٹ حکام سے ٹیلی فونک رابطہ کیا اور حکام سے پی آئی اے مسافروں کو سہولت فراہم کرنے کے لیے معاونت کی درخواست کی ہے۔
شائع 03 مئ 2022 09:23pm
روازیں شمالی ٹرمینل پرمنتقل کرنے کی وجہ سے رش پیدا ہوا  فوٹو — جی ٹی این
روازیں شمالی ٹرمینل پرمنتقل کرنے کی وجہ سے رش پیدا ہوا فوٹو — جی ٹی این

سعودی شہر جدہ کے ایئرپورٹ سے روانہ ہونے والی تمام ائیرلائنز کی پروازیں تاخیر کا شکار ہو گئیں۔

جدہ ایئر پورٹ حکام کے مطابق پروازیں شمالی ٹرمینل پرمنتقل کرنے کی وجہ سے رش پیدا ہوا جس کے باعث تمام بین الاقوامی ائیرلائنز کو مسافروں کی چیک اِن میں مشکلات درپیش رہیں ہیں۔

حکام نے بتایا کہ شمالی ٹرمینل پرصرف چار بورڈنگ گیٹ دستیاب ہیں اور پروازوں کی تعداد بہت زیادہ ہے جس کی مناسبت سے آج شب کی پروازوں میں ممکنہ تاخیر متوقع ہے۔

چیف ایگزیکٹو آفسر (سی ای او) پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) نے جدہ ایئرپورٹ حکام سے ٹیلی فونک رابطہ کیا ہے اور حکام سے پی آئی اے مسافروں کو سہولت فراہم کرنے کے لیے معاونت کی درخواست کی ہے۔

پی آئی اے ترجمان کے مطابق قومی ایئر لائنز کی مقامی ٹیمیں جدہ ائیرپورٹ حکام کا تعاون حاصل کرکے پروازوں کی تاخیر کو کم از کم کرنے کے انتظامات کررہی ہیں۔ چیئرمین پی آئی اے صورتحال کی ذاتی حیثیت سے مانیٹرنگ کررہے ہیں جب کہ وزیر ہوابازی خواجہ سعد رفیق نے بھی صورتحال کا لمحہ بہ لمحہ جائزہ لیا ہے۔

جدہ

PIA

Airport