Aaj News

پیر, نومبر 18, 2024  
15 Jumada Al-Awwal 1446  

کپتان اپنی ٹیم کے بغیر کچھ نہیں کرسکتا: وزیراعظم

وزیراعظم سے لاہور میں سابق و موجودہ سول انتظامیہ کے افسران نے ملاقات کی جس میں افسران نے وزیراعظم کو گورننس، انتظامی امور اور پالیسیوں نفاذ کےحوالے سےآگاہ کیا۔
شائع 03 مئ 2022 05:13pm
زیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ کپتان اپنی ٹیم کے بغیر کچھ نہیں کرسکتا۔  فوٹو — فائل
زیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ کپتان اپنی ٹیم کے بغیر کچھ نہیں کرسکتا۔ فوٹو — فائل

لاہور: وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ کپتان اپنی ٹیم کے بغیر کچھ نہیں کرسکتا، احتساب کی آڑمیں افسران کوہراساں کرکےکارکردگی متاثرکرنےکی کوشش کی گئی۔

وزیراعظم شہباز شریف سے لاہور میں سابق و موجودہ سول انتظامیہ کے افسران نے ملاقات کی جس میں افسران نے وزیراعظم کو گورننس، انتظامی امور اور پالیسیوں نفاذ کےحوالے سےآگاہ کیا۔

وزیراعظم نے افسران کو عید کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی خوش قسمتی ہےکہ آپ جیسےافسران موجود ہیں، افسران حکومت کی ملکی ترقی اور خوشحالی میں رہنمائی کرتے ہیں بلاشبہ آپ ملک کا قیمتی اثاثہ ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ کپتان اپنی ٹیم کےبغیر کچھ نہیں کرسکتا، منصوبوں کا پایہ تکمیل تک پہنچانا افسران کی محنت کا نتیجہ ہے، احتساب کی آڑمیں افسران کوہراساں کرکےکارکردگی متاثر کرنے کی کوشش کی گئی، قومی خدمت ہمارانصب العین ہے اور اس میں کوئی کوتاہی قبول نہیں کی جائے گی۔

Shehbaz Sharif

meeting

Prime Minister