Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

میانوالی: تلخ کلامی پر دو گروپوں میں فائرنگ 3 افراد جاں بحق 6 افراد زخمی

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر میانوالی اسماعیل الرحمن کھاڑک نے واقع کا نوٹس لیتے ہوئے ٹیمیں تشکیل دے دیں۔
شائع 03 مئ 2022 02:42pm
اندھا دھند فائرنگ سے دونوں طرف کے 3 افراد جاں بحق ہوگئے ــــ فوٹو فائل
اندھا دھند فائرنگ سے دونوں طرف کے 3 افراد جاں بحق ہوگئے ــــ فوٹو فائل

میانوالی: تھانہ پائی خیل کے علاقے سمند والا میں معمولی تلخ کلامی پر دو گروپوں میں فائرنگ 3 افراد جاں بحق 6 افراد زخمی ہوگئے.

آج نیوز کے مطابق میانوالی میں تھانہ پائی خیل کی حدود میں گندم کی کٹائی کے تنازعے پر سیدو خیل برادری اور سانو خیل برادری میں فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔

اندھا دھند فائرنگ سے دونوں طرف کے 3 افراد جاں بحق اور 6 افراد زخمی ہوگئے جبکہ زخمیوں میں سے 3 افراد کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر میانوالی اسماعیل الرحمن کھاڑک نے واقع کا نوٹس لیتے ہوئے ٹیمیں تشکیل دے دیں۔

تاہم انہوں نے ملزمان کی گرفتاری کا حکم دے دیا ہے۔

punjab

Mianwali