Aaj News

منگل, نومبر 05, 2024  
02 Jumada Al-Awwal 1446  

کراچی میں آج سے گرمی کی شدت میں کمی کا امکان

شہر قائد میں درجہ حرارت 36 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے، شام میں مٹی اور گرد آلود ہواؤں کی رفتار مزید تیز ہوگی۔
شائع 02 مئ 2022 12:15pm

کراچی :محکمہ موسمیات نے کراچی میں آج سے گرمی کی شدت میں کمی کا امکان ظاہر کردیا جبکہ درجہ حرارت 36 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے، شام میں مٹی اور گرد آلود ہواؤں کی رفتار مزید تیز ہوگی۔

کراچی میں گرد آلود ہواؤں کا راج ہے،شہر قائد میں گزشتہ دنوں پڑھنے والی شدید گرمی کا زور آج ٹوٹ جائے گا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق شہر قائد میں آج دوپہر سے شام تک گرد آلود طوفانی ہوائیں چلیں گی،دوپہر سے شام تک چلنے والی تیز گرد آلود ہواؤں کے باعث بل بورڈز بھی گرنے کا خدشہ ہوسکتا ہے۔

گرمی کی شدت میں کمی آئی تو شہریوں نے بھی سکون کا سانس لیا۔

موسم کا حال بتانے والوں کے مطابق جنوب مغرب سے چلنے والی ہواؤں کی رفتار 40 کلو میٹر فی گھنٹہ ہے عید کے دنوں میں بھی گرمی کی شدت میں کمی رہے گی۔

karachi

Met Office

tempreture

weather