Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

سورج آج بھی آگ برسائے گا ، ملکی میدانی علاقے شدید گرمی کی لپیٹ میں رہیں گے

بے نظیرآباد سے رحیم یارخان تک اکثر علاقوں کا درجہ حرارت 50 ڈگری سینٹی گریڈ کے قریب ہے ۔
شائع 02 مئ 2022 10:57am

اسلام آباد:سورج آج بھی آگ برسائے گا ، ملکی میدانی علاقے شدید گرمی کی لپیٹ میں رہیں گے، محکمہ موسمیاست نے شہریوں کو احتیاط کی تلقین کردی۔

سورج آج بھی آگ برسا رہا ہے، بیشتر علاقے گرمی کی لپیٹ میں ہیں، بے نظیرآباد سے رحیم یارخان تک اکثر علاقوں کا درجہ حرارت50 ڈگری سینٹی گریڈ کے قریب ہے ۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشترعلاقوں میں شدید گرمی کا راج ہے، موسم شدید گرم ہونے کے باعث ملک کے میدانی علاقوں کے شہری احتیاط کریں، شہید بینظیرآباد، جیکب آباد، لاڑکانہ اور رحیم یارخان میں درجہ حرارت میں 47 سے 50 ڈگری سینٹی گریڈ ہے ۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شمالی بلوچستان ،جنوبی پنجاب اوربالائی سندھ میں گرد آلود ہواؤں کا راج رہے گا تاہم کچھ مقامات پرہلکی بارش کا امکان ہے ۔

کراچی سمیت سندھ کے ساحلی علاقوں میں بھی گرد آلود ہواؤں کاراج رہے گا ،شمالی علاقہ جات اوربالائی خیبرپختونخوا میں موسم ابرآلود رہنے کا امکان ہے ۔

karachi

اسلام آباد

Met Office

Hot Weather

Heatwave