Aaj News

جمعہ, جنوری 10, 2025  
10 Rajab 1446  

فرح گوگی اور شہزاد اکبر کی کرپشن بنی گالا تک جاتی ہے: مریم اورنگزیب

وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عمران خان نے جو ...
شائع 01 مئ 2022 05:20pm
Photo: FILE
Photo: FILE

وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عمران خان نے جو کال دی ہے عوام تمہارا راستہ بند کرے گی ، جو قانون کو ہاتھ میں لے گا قانون اس کو ہاتھ میں لے گا۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مریم اورنگزیب نے کہا کہ ایک شخص 4 سال سےعوام سے جھوٹ بول رہاہے، آج بھی ہم پرالزام تراشی کی گئی۔

انہوں نے کہا کہ 4 سالہ کارکردگی کے بجائے عوام سے جھوٹ بولا گیا، فرح گوگی اور شہزاد اکبر کی کرپشن بنی گالا تک جاتی ہے، لیگی قیادت پر ایک الزام بھی ثابت نہیں ہوسکا۔

وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ چور چور کا شور کرنے والوں کی کرپشن کی داستانیں عام ہورہی ہیں، عمران خان نےدوست ممالک کےتحائف بیچ دیئے۔

مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ جو جو قانون کو ہاتھ میں لے گا، قانون اسے ہاتھ میں لےگا، یہ ریاست ہے کوئی بنانا ری پبلک نہیں ہے۔

پاکستان

Maryam Aurangzeb