ثبوت ملے تو عمران خان اور شیخ رشید بھی گرفتار ہوسکتے ہیں، وزیرداخلہ
اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا ءاللہ نے کہا ہے کہ مسجد نبوی کے تقدس کو پامال کیا گیا، ثبوت ملے توعمران خان اور شیخ رشید بھی گرفتار ہوسکتے ہیں، شیخ رشید کو اغوا ءنہیں کریں گے باضابطہ گرفتار کیا جائے گا۔
وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شیخ رشید کو اغواء نہیں کریں گے بلکہ باضابطہ گرفتار کیا جائے گا، ثبوت ملے تو عمران خان اور شیخ رشید بھی گرفتارہوسکتے ہیں۔
رانا ثناء اللہ نے کہا کہ مسجد نبویﷺ کے تقدس کو پامال کیا گیا اور اس معاملے میں نہ معافی ہونی چاہیئے نہ ہو گی تاہم تفتیش کا عمل ابھی جاری ہے اور راشد شفیق کو باضابطہ گرفتار کیا گیا ہے،ویڈیو موجود ہے جس میں وہ خود کہہ رہے ہیں کہ ہم نے یہ کرایا ہے۔
وزیرداخلہ نے کہا کہ کچھ لوگوں کو پاکستان سے لے جایا گیا اور جن لوگوں کا اقبال جرم موجود ہے انہیں گرفتار کیا گیا ہے، لوگ ویڈیو میں کہہ رہے تھے ہم نے نماز نہیں پڑھنے دی اور 50 کے قریب لوگوں نے مختلف شہروں میں درخواستیں دی ہیں۔
وزیرداخلہ رانا ثنا اللہ نے مزید کہا کہ ہم سعودی حکام سے رابطے میں ہیں اور ان لوگوں نے منصوبہ بندی کے تحت لوگوں کو بھیجا جس کی اطلاعات مل رہی ہیں اور ثبوت آ رہے ہیں، پاکستان میں بھی گرفتار لوگوں کیخلاف مقدمہ درج ہو سکتا ہے۔
شیخ رشید نے کہا کہ راولپنڈی اور فیصل آباد میں 2 مقدمات درج ہوئے ہیں اور مقدمات لوگوں نے اپنے جذبات کے تحت درج کرائے،ہر مسلمان کے اپنے جذبات ہیں اور ہم مقدمات میں رکاوٹ نہیں بنیں گے۔
Comments are closed on this story.