Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

کوئٹہ میں ایک ہی خاندان کے 5 افراد کو قتل کردیا گیا

نامعلوم ملزمان نے گھر میں گھس کر ایک ہی خاندان کے 5افراد کو تیز دھار آلے سے قتل کیا، مرنے والوں میں خاتون اور 4 بچے شامل ہیں۔
شائع 01 مئ 2022 12:46pm

کوئٹہ کے علاقے کچلاک میں ایک ہی خاندان کے 5افراد کو قتل کردیا گیا۔

پولیس کے مطابق کوئٹہ کے علاقے کچلاک میں نامعلوم ملزمان نے گھر میں گھس کر ایک ہی خاندان کے 5افراد کو قتل کردیا، مرنے والوں میں خاتون اور 4بچے شامل ہیں۔

پولیس کے مطابق ملزمان نے تمام مقتولین کو تیز دھار آلے سے قتل کیا، قتل ہونے والے بچوں کی عمریں 9سے 12 سال کے درمیان ہیں جبکہ مقتولین کی لاشیں پوسٹ مارٹم کیلئے اسپتال منتقل کردی گئیں۔

quetta