Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

سابق وزیرداخلہ شیخ رشیدکی گرفتاری کیلئے فیصل آباد پولیس کا چھاپہ

مدینہ منورہ کی توہین کے تحت درج مقدمے میں شیخ راشد شفیق کی گرفتاری کے بعد اب سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کی گرفتای کیلئے بھی چھاپے مارہے جارہے ہیں، ذرائع
اپ ڈیٹ 01 مئ 2022 01:32pm

اسلام آباد: مدینہ منورہ کی توہین کے تحت درج مقدمے میں شیخ راشد شفیق کی گرفتاری کے بعد اب سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کی گرفتای کیلئے فیصل آباد پولیس کی جانب سے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

ذرائع کے مطابق اسلام آباد عوامی مسلم لیگ کے دفتر پر چھاپہ مارا گیا، اسلام آباد پولیس بھی فیصل آباد پولیس کے ہمراہ تھی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ شیخ رشید موقع پر موجود نہ تھے، جس کے باعث شیخ رشید کو گرفتار نہ کیا جاسکا، گرفتاری کیلئے فیصل آباد پولیس کے مزید چھاپے مارنے کا امکان ہے۔

حکام کے مطابق مقدمے میں ملوث دیگر ملزمان کیلئے بھی چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

Sheikh Rasheed

arrest

اسلام آباد

fire

madina munawara