آبائی علاقے جانے والوں کا کرایوں میں اضافے کا شکوہ
پشاور: اپنوں کے ساتھ عید منانے کیلئے شہر میں رہنے والے ملازمت پیشہ افراد اور طالب علموں کی اپنے آبائی علاقے جانے والے کرایوں میں اضافے کا شکوہ کررہے ہیں۔
آج نیوز کے مطابق عید کے دن قریب آتے ہی مسافر اپنے اپنے علاقوں کو لوٹنے لگے جس کے سبب پشاور کے لاہور اڈے حاجی کیمپ سمیت تمام اڈوں پر مسافروں کا رش بڑھ گیا۔
درییں اثنا مسافر جہاں اپنے پیاروں کے ساتھ عید منانے کیلئے خوش ہیں، تو وہیں چند شہری کرایوں میں اضافے کا بھی شکوہ کرتے دکھائی دے رہے ہیں۔
تاہم ٹرانسپورٹرز کے مطابق کرایوں میں کوئی اضافہ نہیں کیا گیا، اگر پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں بڑھائی گئیں، تو وہ مجبورا کرایوں میں اضافہ کریں گے۔
واضح رہے کہ عید اگر اپنوں کے ساتھ نا منائی جائے، تو عید ادھوری رہتی ہے یہی وجہ ہے کہ ہر سال عید سے قبل مسافر اپنے آبائی علاقوں کا رخ کرتے ہیں۔
Comments are closed on this story.