Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

دبئی میں عیدالفطر کی تعطیلات میں 7 روز تک مفت پارکنگ کا اعلان

پارکنگ فیس 6 مئی 2022 تک مفت کثیر منزلہ پارکنگ کے علاوہ ہوگی، پارکنگ فیس 7 مئی سے دوبارہ لاگو ہوگی۔
شائع 01 مئ 2022 10:06am

دبئی میں عیدالفطر کی تعطیلات میں 7 روز تک پارکنگ مفت ہوگی، روڈ اینڈ ٹرانسپورٹ اتھارٹی نے اعلان کردیا۔

پارکنگ فیس 6 مئی 2022 تک مفت کثیر منزلہ پارکنگ کے علاوہ ہوگی، پارکنگ فیس 7 مئی سے دوبارہ لاگو ہوگی۔

دبئی کی روڈ اینڈ ٹرانسپورٹ اتھارٹی نے عید کی چھٹیوں کیلئے پبلک بسوں، دبئی میٹرو اور ٹرام کے اوقات کار کا اعلان کیا ہے۔

دبئی میٹرو گرین اور ریڈ لائن پیر سے بدھ کے دوران صبح 5 سے رات ایک بجے تک چلےگی جبکہ دبئی ٹرام پیر سے بدھ تک صبح 6 بجے سے رات ایک بجے تک چلے گی۔

dubai

Holidays

Eidul Fitr