Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

دنیا کےجس ملک میں جائیں گے انہیں ٹماٹر اور گندے انڈے پڑیں گے: شیخ رشید

شیخ رشید نے کہا کہ فوج سے اچھے تعلقات ہیں، تھے اور رکھوں گا لیکن عمران خان کوئی ایسا کام نہیں کرے گا جس سے فوج اور ملک کو نقصان ہو۔
شائع 30 اپريل 2022 06:39pm
انہوں نے کہا کہ ملک کی سیاسی صورتحال شدید خطرے میں ہے۔   فوٹو — اسکرین گریب آج نیوز
انہوں نے کہا کہ ملک کی سیاسی صورتحال شدید خطرے میں ہے۔ فوٹو — اسکرین گریب آج نیوز

اسلام آباد: سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے موجودہ حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ دنیا کےجس ملک میں یہ جائیں گے انہیں ٹماٹر اور گندے انڈے پڑیں گے۔

دارالحکومت میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شیخ رشید کا کہنا تھا کہ جب سے جمہوریت وجود میں آئی اتنی بڑی منافقت اور سازش نہیں ہوئی، عوام کے ساتھ اتنا بڑا دھوکا کبھی نہیں ہوا، دنیا کے جس ملک میں یہ جائیں گے انہیں ٹماٹر اور گندے انڈے پڑیں گے۔

انہوں نے کہا کہ ملک کی سیاسی صورتحال شدید خطرے میں ہے، جمہوریت سوا نیزے پر کھڑی ہے، اس پر خاموش تماشائی نہیں بنارہا جاسکتا، فیصلہ اس ماہ ہونا ہے اور جب ایک بار کال ہوگی تو پھر کال کوئی نہیں سنبھال سکتا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ پاک فوج کے ساتھ کھڑے ہیں لیکن عمران خان کو بھی تنہاں نہیں چھوڑنا، کسی کو دھوکے میں نہیں رکھا، اداروں سے کہا کہ عمران کو چھوڑنا بد دینانتی ہوگی۔

شیخ رشید نے کہا کہ فوج سے اچھے تعلقات ہیں، تھے اور رکھوں گا لیکن جو کال عمران خان دے گا اس کی کال پر پہنچوں گا اور عمران خان کوئی ایسا کام نہیں کرے گا جس سے فوج اور ملک کو نقصان ہو۔

Sheikh Rasheed

Pak army

Bani Gala