Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

لاہور کی عدالت نے حمزہ شہباز و دیگر کیخلاف دائر درخواست خارج کردی

لاہور: سیشن کورٹ لاہور نے اسپیکر پنجاب اسمبلی پرویز الٰہی کی...
شائع 30 اپريل 2022 12:14pm

لاہور: سیشن کورٹ لاہور نے اسپیکر پنجاب اسمبلی پرویز الٰہی کی جانب سے نومنتخب وزیراعلیٰ حمزہ شہباز سمیت دیگر کیخلاف دائر درخواست خارج کردی۔

ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج حافظ رضوان نے اسپیکر چوہدری پرویز الٰہی کی جانب سے دائر درخواست پر محفوظ کیا گیا فیصلہ سنایا۔

عدالت نے قرار دیا کہ درخواست گزار مقدمہ میں تفتیشی کو بیان ریکارڈ کروا سکتا ہے، ایک ہی واقعہ کے دو مقدمات درج نہیں کئے جاسکتے۔

اسپیکر چوہدری پرویز الٰہی کی جانب سے نومنتخب وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز، لیگی رہنما رانا مشہود اور پولیس افسران سمیت دیگر کیخلاف مقدمہ درج کرنے کی درخواست دائر کی گئی تھی۔

پولیس نے گذشتہ روز عدالت میں رپورٹ پیش کی تھی، رپورٹ کے مطابق پنجاب اسمبلی میں ہنگامہ آرائی کا مقدمہ پہلے سے درج کیا جا چکا ہے، پولیس کی تفتیش جاری ہے، ذمہ داروں کے خلاف کاروائی ہوگی۔

پولیس نے استدعا کی تھی کہ عدالت پرویز الٰہی کی درخواست خارج کرنے کا حکم دے۔

hamza shahbaz

lahore

Session court