Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

حمزہ شہباز نے وزیراعلی پنجاب کا حلف اٹھا لیا

حمزہ شہبازوزیراعلیٰ پنجاب کے عہدے کا حلف اٹھائیں گے، جبکہ اسپیکرقومی اسمبلی راجاپرویزاشرف حمزہ شہبازسےحلف لیں گے۔
اپ ڈیٹ 30 اپريل 2022 06:42pm
حمزہ شہباز نے وزیراعلی پنجاب کا حلف اٹھا لیا۔  فوٹو — حمزہ شہباز ٹوئٹر
حمزہ شہباز نے وزیراعلی پنجاب کا حلف اٹھا لیا۔ فوٹو — حمزہ شہباز ٹوئٹر

لاہور: گورنرہاؤس میں نومنتخب وزیراعلیٰ پنجاب کی حلف برداری کی تقریب میں حمزہ شہباز نے عہدے کا حلف اٹھا لیا۔

آج نیوز کے مطابق حمزہ شہباز نے وزیراعلیٰ پنجاب کے عہدے کا حلف اٹھایا، جبکہ اسپیکرقومی اسمبلی راجاپرویزاشرف نے حلف لیا۔

تقریب میں نائب صدرن لیگ مریم نواز اورکیپٹن صفدر سمیت وفاقی وزرا اوراتحادی جماعتوں کےارکان شریک ہیں۔

دوسری جانب حلف لینے کے بعد وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ کا عہدہ عوام کی حقیقی خدمت کیلئے وقف رہے گا، وزارت اعلیٰ کو منصب نہیں سمجھتا، عہدے کوعوام کی فلاح کیلئےاستعمال کروں گا۔

انہون نے کہا کہ عوام کے مسائل کا پورا احساس ہے، میرا ہر لمحہ عوام کے مسائل کےحل کیلئے صرف ہوگا۔

punjab assembly

Hamza Shehbaz