Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

رواں سال حج کے اخراجات 7 سے 10 لاکھ ہونے کا امکان، درخواستیں یکم مئی سے وصول کی جائیں گی

وفاقی وزیر مذہبی امور نے کہا کہ حج درخواستیں یکم تا 13 مئی تک وصول کی جائیں گی، درخواستوں کے ساتھ 50 ہزار جمع کروانے ہوں گے۔
شائع 29 اپريل 2022 07:47pm
حج درخواستیں یکم مئی سے وصول کی جائیں گی۔  فوٹو — اے ایف پی
حج درخواستیں یکم مئی سے وصول کی جائیں گی۔ فوٹو — اے ایف پی

اسلام آباد: وفاقی وزیر مذہبی امور مفتی عبدالشکور نے کہا کہ حج درخواستیں یکم مئی سے 13 مئی تک وصول کی جائیں گی۔

دارالحکومت میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر مذہبی امور مفتی عبدالشکور نے بتایا کہ قلیل وقت میں حج تعلیمات میں کافی مشکلات ہیں، اس حوالے سے ہم سعودی وزارت حج سے مسلسل رابطے میں ہیں۔

انہوں نے کہا کہ رواں برس حج اخرجات 7 سے 10 لاکھ تک بڑھ سکتے ہیں جبکہ حج درخواستیں یکم تا 13 مئی تک وصول کی جائیں گی، درخواستوں کے ساتھ 50 ہزار جمع کروانے ہوں گے۔

وفاقی وزیر مذہبی امور کا کہنا تھا کہ اس سال پاکستان کے پاس 81 ہزار 132 کا حج کوٹہ آیا ہے جس میں 40 فیصد سرکاری اور 60 پرائیویٹ حج کا کوٹہ ہوگا۔

پاکستان

Makkah

Hajj 2022