Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

ملک میں ایک ہفتے کے دوران کتنی مہنگائی ہوئی؟ ادارہ شماریات نے رپورٹ جاری کردی

حالیہ ہفتے25اشیاء ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے جبکہ ملک میں مہنگائی کی مجموعی شرح 15.86 فیصد پر پہنچ گئی ہے۔
شائع 29 اپريل 2022 06:01pm
ادارہ شماریات نے ہفتہ وار مہناگئی کی  رپورٹ جاری کردی۔  فوٹو — فائل
ادارہ شماریات نے ہفتہ وار مہناگئی کی رپورٹ جاری کردی۔ فوٹو — فائل

اسلام آباد: قومی ادارہ شماریات نے نےمہنگائی کے ہفتہ وار اعداد و شمار کی رپورٹ جاری کردی ہے۔

ادارہ شماریات کے مطابق حالیہ ہفتے25اشیاء ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے جبکہ ہفتہ وار مہنگائی کی شرح میں0.43 فیصد اضافے سے ملک میں مہنگائی کی مجموعی شرح 15.86 فیصد پر پہنچ گئی ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ٹماٹراوسط24روپے17پیسے فی کلو مہنگے ہوئے، پیاز8 روپے24 پیسے مہنگی ہوئی ہے جبکہ گھی کی قیمت میں 5 روپے 99 پیسے فی کلو اضافے کے بعد اوسط فی کلو قیمت 480 روپے 22 پیسے پر پہنچ گئی ہے۔

دال مسوراوسط 3 روپے 24 پیسے، انڈے 4 روپے 88 پیسے فی درجن، زندہ مرغی اوسط 5روپے 54 پیسےفی کلومہنگی ہوئی ہے جبکہ ایل پی جی کا گھریلو سلنڈر 21 روپے33 پیسےمہنگا ہوا ہے۔

ادارہ شماریات کے مطابق حالیہ ہفتے اشیائے ضروریہ بشمول آٹےکا 20 کلو کا تھیلا 106 روپے 94 پیسے سستا ہوا، چینی اوسط 89 پیسے فی کلو جبکہ گڑ ایک روپے 68 پیسےفی کلو سستا ہوا ہے۔

پاکستان

report

Inflation