Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

ملک بھر میں بجلی کا شارٹ فال 9 ہزار میگاواٹ تک پہنچ گیا

ملک کے شہری علاقوں میں 12گھنٹے جبکہ دیہات اور ہائی لاسز علاقوں میں 18گھنٹےتک بجلی لوڈ شیڈنگ کی جارہی ہے
شائع 29 اپريل 2022 12:54pm
بجلی کی مجموعی پیداوار18 ہزار400میگاواٹ جبکہ طلب27 ہزار200میگاواٹ ہےــــ فوٹو رائٹرز
بجلی کی مجموعی پیداوار18 ہزار400میگاواٹ جبکہ طلب27 ہزار200میگاواٹ ہےــــ فوٹو رائٹرز

اسلام آباد: ملک بھرمیں بجلی کا شارٹ فال 9ہزار میگاواٹ تک پہنچنے سے لوڈ شیڈنگ نے روزہ داروں کا برا حال کردیا۔

آج نیوز کے مطابق موسم گرما کی شدت اختیارکرتے ہی بجلی غائب ہوگئی جبکہ شہروں میں 12گھنٹے اور دیہات 18گھنٹے بجلی غائب رہنا معمول بن گیا ہے۔

ذرائع پاورڈویژن کے مطابق بجلی کی مجموعی پیداوار18 ہزار400میگاواٹ جبکہ طلب27 ہزار200میگاواٹ ہے۔

تاہم بجلی گھروں کوایل این جی اورفرنس آئل کی فراہمی تاحال نہ ہوسکی جس کے باعث شارٹ فال 9 ہزارمیگاواٹ تک پہنچ گیا۔

اسی اثنا میں شہریوں کا کہنا ہے کہ سحری ،افطاری، نماز سمیت ماہ صیاء کے آخری عشری میں لوڈشیڈنگ انتہا پر ہے۔

علاوہ ازیں شہریوں کا حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہنا ہےکہ لوڈشیڈنگ ماضی بن چکا تھا اسے میں دوبارہ جان کس نے ڈالی ہے۔

تاہم ملک کے شہری علاقوں میں 12گھنٹے جبکہ دیہات اور ہائی لاسز علاقوں میں 18گھنٹےتک بجلی لوڈ شیڈنگ کی جارہی ہے۔

واضح رہے کہ پنجاب بھر میں بجلی کی طلب چار ہزار میگاواٹ سے زائد اور فراہمی تین ہزار چار سو میگاواٹ ہے۔

اس کے ساتھ ہی کے الیکٹرک کا کہنا ہے کہ فیول کی قلت کے باعث پیداواری صلاحیت میں کمی آئی ہے، جس کی وجہ سے لوڈشیڈنگ کا دورانیہ مزید 2 گھنٹے بڑھا دیا ہے۔

load sheding

pakisan