Aaj News

بدھ, دسمبر 18, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

لاہور: عدالت نے وزیراعظم شہباز شریف اور حمزہ کیخلاف ریفرنسز میں حاضری معافی درخواست منظور کرلی

لاہور کی احتساب عدالت نے وزیراعظم شہباز شریف اور حمزہ شہباز...
شائع 28 اپريل 2022 02:42pm

لاہور کی احتساب عدالت نے وزیراعظم شہباز شریف اور حمزہ شہباز کیخلاف نیب کے تین مختلف ریفرنسز میں حاضری معافی کی درخواست منظور کرلی۔

عدالت نے آئندہ سماعت پر نیب کے گواہوں کو بیانات کیلئے طلب کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت لاہور میں منی لانڈرنگ، رمضان شوگر ملز اور آشیانہ اقبال ریفرنس کی سماعت ہوئی۔

وزیراعظم شہباز شریف اور نومنتخب وزیراعلی پنجاب حمزہ شہباز عدالت پیش نہیں ہوئے، ان کی حاضری معافی کی درخواست جمع کرائی گئی۔

شہباز شریف نے اپنی درخواست میں موقف اختیار کیا وہ وزیر اعظم منتخب ہوچکے اور سعودی عرب نے انہیں دورے کی دعوت دی ہے اس لیے وہ سرکاری دورے پر مصروفیت کے باعث عدالت پیش نہیں ہوسکتے۔

حمزہ شہباز کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ اسمبلی سیشن کے باعث حاضری معافی کی درخواست مںظور کی جائے۔

عدالت نے دونوں ملزمان کی حاضری معافی کی درخواست منظور کرلی۔

عدالت نے منی لانڈرنگ اور آشیانہ اقبال ریفرنس میں نیب کے مزید گواہوں کو 14 مئی کو طلب کرلیا۔

جبکہ رمضان شوگر ملز میں شہباز شریف اور حمزہ شہباز کی بریت کی درخواستوں پر وکلا کو 21 مئی کو بحث کیلئے طلب کرلیا۔

NAB

Shehbaz Sharif

lahore

Hamza Shehbaz