Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی الزامات کو مسترد کردیا

اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی الزام کو مسترد کرتے ہوئے...
شائع 28 اپريل 2022 02:16pm

اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی الزام کو مسترد کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ الیکشن کمیشن بغیر کسی دباو کے فیصلے کرتا رہے گا۔

تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن نے عمران خان کے کمیشن مخالف بیانات کا نوٹس بھی لے لیا، پشاور ورکر کنونشن سے خطاب کا ریکارڈ پیمرا سے مانگ لیا۔

الیکشن کمیشن نے عمران خان کے بیان کا نوٹس لیتے ہوئے سابق وزیراعظم کی پشاور ورکر کنونشن سے خطاب کا ریکارڈ پیمرا سے مانگ لیا، سندھ اسمبلی میں قائد خزب اختلاف حلیم عادل شیخ،خرم شیر زمان اور سینیٹر اعجاز چوہدری کے بیان کا ریکارڈ بھی طلب کر لیا گیا ہے۔

دوسری جانب الیکشن کمیشن پی ٹی آئی کے الزام کو مسترد کرتے ہوے واضح کیا ہے کہ الیکشن کمیشن ایک آئینی ادارہ ہے، جو فیصلے آئین اور قانون کی روشنی میں کرتا ہے۔

اپنے اعلامیے میں الیکشن کمیشن نے کہا کہ بعض افراد جان بوجھ کر اور بدنیتی پر مبنی حقائق کے برعکس یہ تاثر دے رہے کہ الیکشن کمیشن میں فیصلے انفرادی طورپر کئے جا رہے ہیں، یہ بالکل غلط اور لغو ہے،الیکشن کمیشن بغیر کسی دباو کے اپنے حلف کے مطابق فیصلے کرتا رہے گا۔

اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن میں جنوری 2020 سے لے کر اب تک تمام فیصلے متفقہ ہوئے، ان فیصلوں میں کوئی اختلافی نوٹ تک نہیں دیا گیا۔

پاکستان

ECP