Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

ُعمران خان حکومت نے معیشت کا بیڑہ غرق کیا: احسن اقبال

وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا ہے کہ عمران خان حکومت نے ملکی ترقی ،...
اپ ڈیٹ 26 اپريل 2022 04:52pm
Photo: FILE
Photo: FILE

اسلام آباد: وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا ہے کہ عمران خان حکومت نے ملکی ترقی ، عوام کی فلاح کیلئے ایک بھی قدم نہیں اٹھایا، معیشت کا بیڑہ غرق کیا۔

احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو میں احسن اقبال نے عمران خان کو ہٹلر کا شاگرد قرار دیتے ہوئے کہا کہ الیکشن کمیشن پر دھاوا بولنا بلیک میلنگ ہے۔

انہوں نے کہا کہ عمران نیازی کوشش کر رہا ہے کہ انکے کرپشن پر سوال نہ کئے جائیں،ادارے آئین و قانون کے مطابق فیصلہ دینگے۔

ان کا کہنا تھا کہ انتشار کی اجازت نہیں دی جائے گی، عمران خان سیاست میں اپنے دروازے بند کررہے ہیں ۔

Ahsan Iqbal

پاکستان

Federal Minister