Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

الیکشن کمیشن کے سامنے احتجاجی مظاہرہ، پولیس نے ریڈزون کو سیل کردیا

پولیس کے مطابق ریڈ زون میں ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کی طرف سے دفعہ 144 نافذ العمل ہے،سیاسی جماعتوں اور شہریوں سے اپیل ہے کہ ریڈ زون میں احتجاج نہ کیا جائے۔
شائع 26 اپريل 2022 09:31am

اسلام آباد: الیکشن کمیشن کے سامنے احتجاجی مظاہرے کے معاملے پر پولیس نے ریڈ زون کو سیل کردیا۔

اسلام آباد میں الیکشن کمیشن آف پاکستان کے سامنے احتجاجی مظاہرے کےمعاملے پرپولیس حکام کی جانب سے ریڈ زون کو سیل کردیا گیا۔

پولیس کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ریڈ زون میں ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کی طرف سے دفعہ 144 نافذ العمل ہے، سیاسی جماعتوں اور شہریوں سے اپیل ہے کہ ریڈ زون میں احتجاج نہ کیا جائے، پرامن احتجاج تمام شہری کا جمہوری حق ہے، جس کا اسلام آباد پولیس احترام کرتی ہے۔

پرامن احتجاج ریڈ زون سے باہر نیشنل پریس کلب یا ایف نائن پارک میں ریکارڈ کروایا جاسکتا ہے، ریڈ زون کے اندر کسی بھی احتجاجی مظاہرے کی ہرگز اجازت نہیں ہوگی۔

اس سلسلےمیں سپریم کورٹ آف پاکستان اور اسلام آباد ہائیکورٹ کے احکامات واضح ہیں، امن وامان میں خلل ڈالنے یا قانون ہاتھ میں لینے کی ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی، ریڈ زون کے اندراورباہر اینٹی رائٹ فورس کے خصوصی دستے تعینات کردیئے گئے۔

ECP

اسلام آباد

protest

police

seal

red zone