Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

وزیراعظم نے صدر مملکت کو وزیراعلیٰ پنجاب کے حلف سے متعلق یاد دہانی خط لکھ دیا

صدر عدالتی فیصلے پر عمل درآمد کے پابند ہیں، عملدرآمد نہ کرنے کی صورت میں صرف توہین عدالت تک ہی بات محدود نہیں رہے گی، خط
شائع 25 اپريل 2022 01:37pm

اسلام آباد:وزیراعظم شہباز شریف نے صدر مملکت عارف علوی کو وزیراعلیٰ پنجاب کے حلف سے متعلق یاد دہانی خط لکھ دیا، خط میں کہا گیا ہے کہ صدر عدالتی فیصلے پر عمل درآمد کے پابند ہیں، عملدرآمد نہ کرنے کی صورت میں صرف توہین عدالت تک ہی بات محدود نہیں رہے گی۔

وزیراعظم شہباز شریف کا صدر عارف علوی کو خط گزشتہ خط کا تسلسل ہے، خط میں کہا گیا ہے کہ پنجاب کے نو منتخب وزیر اعلیٰ کا لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے کے نتیجے میں حلف لیا جائے، صدر مملکت کسی کو نامزد کریں، عدالت عالیہ کے فیصلے پر عملدرآمد نہ کرنے کے سخت نتائج سامنے آئیں گے۔

خط میں کہا گیا ہے کہ پنجاب کا صوبہ گزشتہ 23 دن سے بغیر کسی حکومت کے چل رہا ہے،صوبے کے انتظامی امور کو مزید التواء کا شکار نہیں رکھا جاسکتا۔

cm punjab

اسلام آباد

President Arif Alvi

Oath Ceremony

Letter

PM Shehbaz Sharif