Aaj News

اتوار, نومبر 17, 2024  
15 Jumada Al-Awwal 1446  

ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان

اس کے ساتھ آج صبح بعض بڑے شہروں کا درجہ حرارت ریکارڈ کیا گیا ہے۔
شائع 25 اپريل 2022 01:54pm
فوٹو ــــ فائل
فوٹو ــــ فائل

اسلام آباد: ملک کے بیشتر علاقوں میں آئندہ 12گھنٹوں کے دوران موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے۔

ریڈیو پاکستان کے مطابق بالائی خیبرپختونخوا، بالائی پنجاب، کشمیر اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ گرد آلود ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔

اس کے ساتھ آج اسلام آبادمیں 20ڈگری سینٹی گریڈ، لاہور 25، کراچی 28، پشاور 21، کوئٹہ، گلگت اور مظفر آباد 16اور مری میں 13ڈگری سینٹی گریڈ درجہ حرارت ریکارڈ کیا گیا۔

علاوہ ازیں مقبوضہ جموں و کشمیر کے لئے محکمہ موسمیات کی پیشن گوئی کے مطابق سرینگر، جموں، پلوامہ، اننت ناگ، شوپیاں اور بارہمولہ میں جزوی طور پر ابر آلود اور گرج چمک کے ساتھ بارش کے امکانات ہیں۔

اس کے ساتھ ہی موسم جزوی طور پر ابر آلود رہنے کی توقع ہے۔

punjab

sindh