وزارت اعلیٰ کے حلف کا معاملہ: حمزہ شہباز نے دوبارہ لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا
لاہور: مسلم لیگ (ن)کے رہنماء حمزہ شہبازنے وزارت اعلیٰ کا حلف نہ لینے کے معاملے پر دوبارہ لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا۔
وزارت اعلیٰ کا حلف نہ لینے کے معاملے پر حمزہ شہباز نے نئی درخواست تیار کرکے لاہور ہائیکورٹ میں دائر کردی۔
حمزہ شہباز کی جانب سے دائر کی گئی نئی درخواست میں وفاقی اور پنجاب حکومت کو فریق بنایا گیا ہے جبکہ درخواست میں وزیراعظم کو بذریعہ پرنسپل سیکرٹری جبکہ صدر اور چیئرمین سینیٹ کو بذریعہ سیکرٹری فریق بنایا گیا ہے۔
نئی دائر کردہ درخواست میں ہائیکورٹ کے احکامات پر عملدرآمد کی استدعا کی گئی ہے۔
درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ معززعدالت کےآئینی دائرہ اختیار کواستعمال کرنےکےعلاوہ کوئی دوسرا راستہ نہیں، صدرپاکستان اس عدالت کے حکم کوبغیر کسی وجہ کے تاخیرکررہے ہیں۔
درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ لاہور ہائیکورٹ نے صدر پاکستان کو حلف کیلئے نمائندہ مقرر کرنے کی ہدایت کی تھی تاہم عدالتی احکامات پر عملدرآمد نہیں کیا جارہا۔
حمزہ شہباز نے درخواست میں استدعا کی ہے کہ عدالت کے حکم پر عملدرآمد کیلئے احکامات جاری کئے جائیں۔
Comments are closed on this story.