Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

پی ٹی آئی رہنما حماد اظہرنے لوڈشیڈنگ کی وجہ بتا دی

ذرائع کے مطابق لیسکو کی ڈیمانڈ 4400 میگا واٹ جبکہ سپلائی 3600 میگا واٹ ہے، کمپنی کو800 میگاواٹ کےشارٹ فال کا سامنا ہے۔
شائع 24 اپريل 2022 03:02pm
قصور سمیت دیگر دیہی علاقے بھی شدید لوڈ شیڈنگ کی زد میں ہیں___ فوٹو فائل
قصور سمیت دیگر دیہی علاقے بھی شدید لوڈ شیڈنگ کی زد میں ہیں___ فوٹو فائل

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق وفاقی وزیرتوانائی حماد اظہر نے ٹویٹر پرلوڈشیڈنگ کی وجہ بتا دی۔

آج نیوز کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری کردہ ٹوئٹ میں کہا کہ پچھلے دو ہفتوں میں بار بار وارننگ کے باوجود ساہیوال کوئلہ پلانٹ کو مناسب پیمنٹ نہیں کی گئی۔

ان کا کہناتھا کہ ادائیگی نہ ہونے کے نتیجے میں وہ اپنی آدھی کیپسٹی پر چلا گیا ہے، مزید کہا اس کے پاس درآمدی کوئلہ خریدنے کے پیسے ہی نہیں۔

واضح رہے کہ لاہورسمیت پنجاب بھر میں لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے جبکہ روزے داروں کوسحر وافطار کے اوقات میں بھی پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

ذرائع کے مطابق لیسکو کی ڈیمانڈ 4400 میگا واٹ جبکہ سپلائی 3600 میگا واٹ ہے، کمپنی کو800 میگاواٹ کےشارٹ فال کا سامنا ہے۔

تاہم شارٹ فال کی وجہ سے لاہور،شیخوپورہ،پتو کی اورقصور سمیت دیگر دیہی علاقے بھی شدید لوڈ شیڈنگ کی زد میں ہیں۔

load sheding

punjab

Hammad Azhar