نومنتخب وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کی حلف برداری کی تقریب کل ہونے کا امکان
لاہور: نومنتخب وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہبازکی حلف برداری کی تقریب کل ہونےکا امکان ہے، چھٹی کے باعث آج بھی صدر مملکت عارف علوی کی جانب سے حلف کلئے کسی نمائندے کونامزد نہیں کیا جا سکے گا۔
ذرائع کے مطابق صدر مملکت عارف علوی پیر کو نومنتخب وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہبازکی حلف برداری کلئے نمائندہ مقرر کرنےکا فیصلہ کریں گے، نمائندہ مقرر ہونے کے بعد حلف برداری کی تقریب کل ہی ہونے کا امکان ہے۔
گزشتہ روز صدر پاکستان کی جانب سے نمائندہ مقررنہ ہونے کےباعث تقریب حلف برداری ملتوی کرنا پڑی تھی۔
وزیراعظم ہاؤس کی جانب سے حلف لینےکلئے چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کا نام دیا گیا تھا تاہم صدر مملکت نے انہیں نمائندہ مقررنہیں کیا۔
جس پر مسلم لیگ (ن) نے لاہورہائیکورٹ کا فیصلہ نہ ماننے پر توہین عدالت کی پٹیشن دائرکرنے کا فیصلہ بھی کرلیا۔
یادرہے لاہورہائیکورٹ نے جمعے کو صدر مملکت عارف علوی سے سفارش کی تھی کہ وہ وزیراعلیٰ پنجاب کی حلف برداری کیلئے 24گھنٹے میں نمائندہ مقررکریں۔
Comments are closed on this story.