Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

نو منتخب وزیر اعلیٰ پنجاب کی تقریبِ حلف برداری ایک بار پھر التوا کا شکار ہوگئی

ذرائع نے بتایا کہ صدر مملکت پیر کو حلف برداری کیلئے نمائندہ کی نامزدگی کے بارے میں فیصلہ کریں گے جبکہ ان کی جانب سے نامزگی کے بعد تقریبِ حلف برداری پیر کو متوقع ہے۔
اپ ڈیٹ 24 اپريل 2022 07:48am
فوٹو — فائل
فوٹو — فائل

لاہور: نو منتخب وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کی تقریبِ حلف برداری آج پھر التوا کا شکار ہوگئی ہے۔

ذرائع کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب کی حلف برداری سے متعلق صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کسی کو حلف لینے کیلئے نامزد نہیں کیا تاہم کل ہفتہ وار چھٹی کے باعث صدر علوی کی طرف سے کسی کو نامزد نہ کرنے کا امکان ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ صدر مملکت پیر کو حلف برداری کیلئے نمائندہ کی نامزدگی کے بارے میں فیصلہ کریں گے جبکہ ان کی جانب سے نامزدگی کے بعد تقریبِ حلف برداری پیر کو متوقع ہے۔

واضح رہے کہ نو منتخب وزیر اعلیٰ پنجاب کی حلف برداری کی تقریب آج گورنر ہاؤس پنجاب میں شام 4 بجے ہونے کا امکان تھا۔

دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ چیئرمین سینیٹ کوحلف برداری سے متعلق آگاہ نہیں کیاگیا، ساجد سنجرانی اپنی رہائش گاہ پر موجود ہیں جنہوں نے سینیٹرز کو آج افطار پر مدعو کیا تھا۔

خیال رہے کہ لاہور ہائیکورٹ نے کل گورنر پنجاب کو حلف برداری سے انکار کے لیے تحریری طور پر آگاہ کرنے کی مہلت دی تھی تاہم گورنر پنجاب کی جانب سے جواب جمع نہ کرائے جانے پر عدالت نے صدر کو وزیراعلیٰ کی حلف برداری کیلئے کوئی اور نمائندہ مقرر کرنے کی ہدایت دی تھی۔

LHC

President

Oath Ceremony

Punjab CM