Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

معروف سماجی شخصیت ڈاکٹر امجد نوبل امن انعام کیلئے نامزد

نوبل امن انعام 2022 کے لیے دنیا بھر سے 343 امیدواروں کا انتخاب کیا گیا ہے جس میں 251 انفرادی شخصیات اور 92 ادارے شامل ہیں۔
شائع 23 اپريل 2022 08:50pm
ڈاکٹر امجد ثاقب۔  فوٹو — وکیپیڈیا
ڈاکٹر امجد ثاقب۔ فوٹو — وکیپیڈیا

پاکستان کے مقبول سماجی شخصیت ڈاکٹر امجد ثاقب کو نوبل امن انعام 2022 کیلئے نامزد کیا گیا ہے۔

نوبل امن انعام 2022 کے لیے دنیا بھر سے 343 امیدواروں کا انتخاب کیا گیا ہے جس میں 251 انفرادی شخصیات اور 92 ادارے شامل ہیں۔

ڈاکٹر امجد ثاقب کا نام غربت کے خاتمے کے لیے کوشش اور انسانیت کی خدمت سر انجام دینے کے تحت نامزد کیا گیا ہے۔ ایک بیان میں ڈاکٹرامجد ثاقب نے کہا کہ ان کی خدمات ایسے ایوارڈز سے کئی زیادہ مستحق ہیں اور وہ ساری انسانی خدمات صرف رضائے الٰہی کے لیے انجام دیتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ کوئی بھی شخص اپنا نام خود نوبل پرائز کے لیئے نامزد نہیں کرا سکتا جب کہ اس پورے عمل میں ہونے والی رائے شماری میں لابنگ نہیں ہوتی۔

انہوں نے مزید بتایا کہ انعام کے لیئے کسی ایک ملک نے ان کا نام تجویز کیا ہوگا کیوںکہ انسانیت کیلئے ان کی خدمات پوری دنیا میں مشہور ہیں۔

پاکستان

Nobel Peace Prize