Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

ملک میں امریکی ڈالر کی آج کیا قیمت رہی؟

انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں معمولی اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری ہے، اسٹیٹ بینک کے مطابق ہفتہ کے روز انٹر بینک میں ڈالر 5 پیسے کا اضافہ ہوکر 186.75 روپے پر بند ہوا ہے۔
شائع 23 اپريل 2022 05:15pm
فوٹو — فائل
فوٹو — فائل

کراچی: پاکستان میں امریکی ڈالر روپے کے مقابلے میں صرف 5 پیسے مہنگا ہوا ہے۔

انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں معمولی اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری ہے، اسٹیٹ بینک کے مطابق ہفتہ کے روز انٹر بینک میں ڈالر 5 پیسے کا اضافہ ہوکر 186.75 روپے پر بند ہوا ہے۔

گذشتہ روز انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت 186 روپے 70 پیسے ریکارڈ کی گئی تھی جبکہ مجموعی طور پر رواں ہفتے کے دوران پانچ روز میں ڈالر کی قیمت میں 5 روپے 20 پیسے اضافہ ہوا ہے، اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت فروخت 187 روپے 80 پیسے ہے۔

خیال رہے کہ 7 اپریل کو انٹربینک میں امریکی ڈالر 188 روپے 18 پیسے کی بلند ترین سطح پر دیکھا گیا تھا۔

USDVPKR