Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

نو منتخب وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز آج حلف اٹھائیں گے

نو منتخب وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز آج گورنرہاوس لاہور میں حلف...
شائع 23 اپريل 2022 01:55pm
Photo: FILE
Photo: FILE

نو منتخب وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز آج گورنرہاوس لاہور میں حلف اٹھائیں گے، چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی حمزہ شہبازسےحلف لیں گے۔

تفصیلات کے مطابق نومنتخب وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کی حلف برداری آج شام چاربجے گورنرہاوس لاہورمیں ہوگی، چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی حمزہ شہبازسے حلف لیں گے۔

تقریب حلف برداری میں وزیراعظم شہبازشریف کی شرکت بھی متوقع ہے۔

ذرائع کے مطابق گورنرہاؤس میں تقریب حلف برداری کی ہنگامی بنیادوں پرتیاریاں شروع کردی گئی ہیں، جس میں مسلم لیگ نون کےعہدیداران، ارکان اسمبلی، بیورو کریٹس اوردیگراہم شخصیات سمیت600 افراد کو مدعو کیا گیا ہے۔

lahore

punjab

Hamza Shehbaz