Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

پشاور: رکن صوبائی اسمبلی کا سب جیل سے فرار ہونے کا معاملہ، تین اہلکاروں کی ضمانت منظور

رپورٹ: کامران علی پشاور: رکن خیبرپختونخوا اسمبلی فیصل زمان کے...
شائع 23 اپريل 2022 01:30pm
Photo: FILE
Photo: FILE

رپورٹ: کامران علی

پشاور: رکن خیبرپختونخوا اسمبلی فیصل زمان کے سب جیل سے فرار ہونے کے معاملے پر سیکورٹی پر مامور 5 اہلکار جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش ہوئے ، جس میں جوڈیشل مجسٹریٹ نے پانچوں جیل پولیس اہلکاروں کی درخواست ضمانت منظور کرلی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ہری پور میں قتل کے الزام میں گرفتار خیبر پختونخوا اسمبلی کے رکن فصیل زمان گذشتہ روز ایم پی اے ہوسٹل پشاور سے فرارہوگئے تھے، غازی ضلع ہری پور سے تعلق رکھنے والے ایم پی اے فصیل زمان نے آزاد حثیت سے منتخب ہو ئے تھے تاہم پی ٹی آئی کی حمایت کی تھی۔

فصیل زمان پی ٹی آئی کے صوبائی رہنما طاہر اقبال کے قتل کے الزام میں زیر حراست تھے، ایم پی اے ہوسٹل کو سب جیل ڈکلئیر کیا گیا تھا، جہاں 3 جیل پولیس اہلکار جبکہ 3 ڈسٹرکٹ پولیس اہلکارسیکیورٹی پر تعینات ہونے کے باوجود ایم پی فصیل زمان فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔

اس واقعہ کی اطلاع ملتے ہی آئی جی جیل خانہ جات اور پولیس کی بھاری نفری ایم پی اے ہوسٹل پہنچی۔

جس کے بعد کے پی کے حکومت کی ہدایت پر پولیس نے فرار ملزم کی گرفتاری کیلئے کوششیش تیز کر دی ہیں، اور ملزم کے بیرون ملک فرار خدشے کے پیش نظر ایئرپورٹ پر بھی ریڈ الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔

جبکہ دوسری طرف فرار ہونے والے رکن صوبائی اسمبلی کی ڈیوٹی پر معمور 5 اہلکاروں کو گذشتہ روز ہی معطلی کے بعد گرفتار کر لیا گیا تھا اور ان کے خلاف ایف آئی آر بھی درج کرائی گئی تھی۔

جن کو آج جوڈیشل مجسٹریٹ بدر منیر کی عدالت میں پیش کیا گیا ۔

جوڈیشل مجسٹریٹ نے پانچوں جیل پولیس اہلکاروں کی درخواست ضمانت منظور کرلی۔

پاکستان

peshawar

police

court