Aaj News

جمعرات, دسمبر 26, 2024  
23 Jumada Al-Akhirah 1446  

فارن فنڈنگ کیس میں عمران خان کو تلاشی دینا ہوگی: مریم نواز

مسلم لیگ نون کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ ملک میں مکمل...
اپ ڈیٹ 23 اپريل 2022 02:38pm
Photo: FILE
Photo: FILE

مسلم لیگ نون کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ ملک میں مکمل جمہوریت اور ووٹ کو عزت دینے کیلئے آخری فتح تک لڑیں گے۔

انہوں نے کہا کہ فارن فنڈنگ کیس میں عمران خان کو تلاشی دینا ہوگی، انہیں اب بھاگنے نہیں دیں گے۔

لاہور میں ٹک ٹاکرز کے ساتھ ملاقات کے دوران مریم نواز نے کہا کہ نوازشریف کی قیادت میں ترقی و خوشحالی کا سفر وہیں سے شروع کریں گے جہاں رکا تھا۔

مسلم لیگ ن کی نائب صدر نے کہا کہ مکمل جمہوریت اور ووٹ کوعزت دینے کیلئے آخری فتح تک لڑیں گے، جمہوریت کیلئے کبھی قربانی سے دریغ نہیں کیا جائےگا۔

ان کا کہنا تھا کہ فارن فنڈنگ کیس میں عمران خان کو تلاشی دینا ہوگی، انہیں اب فرار نہیں ہونے دیں گے۔

پاکستان

lahore

Maryam Nawaz Sharif