Aaj News

بدھ, دسمبر 25, 2024  
23 Jumada Al-Akhirah 1446  

لاہور میں تحریک انصاف آج سیاسی قوت کا مظاہرہ کرے گی

پی ٹی آئی نے سیاسی قوت کا مظاہرہ کرنے کیلئے گریٹر اقبال پارک میں میدان سجا لیا ہے، کرسیاں لگ گئیں اور سٹیج بھی بن گیا مگر سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر پارک کے دروازے بند ہیں۔
شائع 21 اپريل 2022 01:43pm

لاہور میں پاکستان تحریک انصاف آج سیاسی قوت کا مظاہرہ کرنے جارہی ہے، سپورٹرز عمران خان کو دیکھنے کیلئے بیتاب ہیں، کارکن صبح سویرے ہی جلسہ گاہ کے باہر پہنچ گئے ۔

پی ٹی آئی نے سیاسی قوت کا مظاہرہ کرنے کیلئے گریٹر اقبال پارک میں میدان سجا لیا ہے، کرسیاں لگ گئیں اور سٹیج بھی بن گیا مگر سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر پارک کے دروازے بند ہیں۔

عمران خان کی کال پر دور دراز شہروں سے آنے والے کارکن صبح کے وقت ہی جلسہ گاہ کے باہر پہنچ گئے ،شہر بھر میں پاکستان تحریک انصاف کے بینرز ہورڈنگز اور پرچموں کی بہار لگی ہے۔

عام شہری کہتے ہیں کہ دور اقتدار میں عمران خان نے عوامی مسائل کو حل نہیں کیا، مہنگائی نے ڈیرے ڈال رکھے ہیں، ایسے میں جلسے جلوسوں کا کوئی جواز نہیں بنتا۔

سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر گریٹر اقبال پارک میں سپورٹرز کا داخلہ دوپہر ایک بجے شروع کیا جائے گا۔

imran khan

lahore

PTI jalsa