Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

یمن: حوثیوں کی محرم کی اجازت کے بغیر خواتین کے سفر پر پابندی

یمن میں حوثی ملیشیا کے زیر قبضہ علاقوں میں مقامی خواتین کو پے در پے پابندیوں کا سامنا ہے۔
شائع 21 اپريل 2022 02:52pm
فوٹو ـــ فائل
فوٹو ـــ فائل

صنعاء: حوثیوں کی جانب سے حال ہی میں اپنے زیر کنٹرول علاقوں میں محرم کی اجازت کے بغیر خواتین کے سفر پر پابندی لگا دی ہے۔

عرب میڈیا کے مطابق زمینی ٹرانسپورٹ کی کمپنیوں کو ہدایات جاری کی ہیں کہ صنعاء صوبے سے ملک کے کسی بھی دوسرے صوبے کا سفر کرنے والی یمنی خواتین کے لیے ان کے محرم کی رضامندی لازم ہو۔

دریں اثنا ٹرانسپورٹ کمپنی کے ذرائع کے مطابق خاتون کے تنہا سفر کرنے کے لیے محرم کی اجازت کی شرط عائد کر دی گئی ہے تاہم حوثیوں ںے اس خبر پر کوئی تبصرہ نہیں کیا۔

واضح رہے کہ اس اقدام سے یمنیوں میں غصے کی لہر دوڑ گئی ہے جبکہ سوشل میڈیا پر یمنی حلقوں نے خواتین کے خلاف حوثیوں کی سخت گیر روش پر تنقید کی بارش کر دی۔

علاوہ ازیں یمنی خاتون سماجی کارکن صباح العراسی نے کہا کہ ان علاقوں میں عورت قیدی کی مانند ہے، جسکا جسمانی اور نفسیاتی طور پر استحصال کیا جاتا ہے۔

Yamen war

Arab Media

women's rights